اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کو بہت زیادہ جانتی ہوں ۔ میں تحریک انصاف میں آن گراﺅنڈ کام کرچکی ہوں۔ اخبار میں اشتہار دیئے بغیر شبر زیدی کو چیئر مین ایف بی آر لگا دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کو بہت زیادہ جانتی ہوں ۔ میں تحریک انصاف میں آن گراﺅنڈ کام کر چکی ہوں۔ اس وقت میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں کہ ایک شخص کو بغیر اخبار میں اشتہار دیئے چیئر مین ایف بی آر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تجربات کرکر کے عوام یہ حال کردیاہے کہ جو تیل عالمی مارکیٹ میں سستا ہے۔ وہ عوام کو 108 روپے لٹر فروخت کیا جارہا ہے۔ دھرنے میں پی ٹی آئی کا میرٹ پر ایک واضح نظریہ تھا لیکن آج میرٹ کا کیا ہوا؟ اخبار میں اشتہار دیئے بغیر شبر زیدی کو چیئر مین ایف بی آر لگا دیا ہے۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین مقرر کردیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو وزیر پٹرولیم کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ اسلام آباد میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نےشبرزیدی کو چیئرمین ایف بی آر لگانےکی تصدیق کی۔ شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013ء کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی نگراں حکومت میں وزیر رہے ہیں۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں پاناما لیکس، بلیسنگ ان ڈسگائس، آف شور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزنز اور پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔