counter easy hit

تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف پرمبنی اصولوں اورفیصلوں پر ضرورعملدرآمدہوگا، ابرارکیانی

تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف پرمبنی اصولوں اورفیصلوں پر ضرورعملدرآمدہوگا، ابرارکیانی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرارکیانی نے پیرس میں کارکنان سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ختم ہوگا۔ ہماری حکومت میں انصاف پر مبنی اصولوں اور فیصلوں پر ضرور عمل درآمد ہوگا اور معاشرے میں کرپٹ اور قومی وسائل غصب کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور ان سے پائی پائی وصول کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری منزل مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہمیں سالہاسال سے نظام پرقابض اپوزیش کا سامنا ہے جو حقائق کو مسخ کرنے اور اعدادوشمار کو مشکوک بنا کر پیش کرنے میں ماہر ہیں اس لئے ان سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اورانشااللہ ملک مضبوط بنیادوں پر استوار ہوگا۔

ibrar kayani, senior, leader, PTI, France

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website