تبلیسی (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کے ایک ملک سے جارجیا فرار ہونے والی دو بہنوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ملک واپس گئیں تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ان کا کہا ہے کہ انہیں جارجیا کا پاسپورٹ مل گیا ہےاور اب وہ وہاں سے کسی تیسرے ملک جائینگی۔ دونوں بہنیں جنہوں نے اپنی شناخت 28 سالہ مہا الصوبئی اور25 سالہ وفا الصوبئی کے نام سے اپنے ٹوئیٹراکائونٹ کے ذریعے کروائی ہے کا کہنا ہے کہ ہم اپنی نئی زندگی ایک نئے ملک سے شروع کرنے جا رہے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ملک جائیں گی۔ یاد رہے کہ عرب ملک سے تعلق رکھنے والی دونوں بہنوں نے اپنے ملک سے بھاگ کر جارجیا میں پناہ کی درخواست دی اور سوشل میڈیا پر اوپر تلے کئی اپیلیں کر ڈالیں کہ وہ اپنے ملک میں پابندیوں سے تنگ آکر بھاگی ہیں اور اگر اب واپس گئیں تو انہیں قتل کر دیا جائے گا ۔ حال ہی میں جارجیا سسٹرز کے نام سے بنائے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں 28 سالہ ماہا اور 25 سالہ وفا نے اپنی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم جارجیا سے پناہ چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جارجیا ہمارے حقوق کا خیال کرتے ہوئے ہماری خواہش پوری کرے گا ، وفا اور ماہا کا کہنا ہے کہ انکا والد اور بھائی انہیں تلاش کرتے ہوئے جارجیا پہنچ چکے ہیں اس لیے جلد از جلد انہیں وہا ں رہنے کی اجازت دیتے ہوئے جان کا تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔(ش س م)