پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کی معروف کاروباری شخصیت اور تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری اشفاق جٹ نے ملکی معیشت کی بہتری کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی معاشی بحران تھا جو کہ پٹواریوں کے لیڈر کے لگائے ایف بی آراور سٹیٹ بنک سربراہان نے پیدا کیا انہوں نے ہی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر روپے کی قدر میں کمی اورڈالر ریٹ میں اضافہ کر کے ملک دشمنی کی ۔ الحمد للہ ان کرپٹ سربراہان سے جان چھڑا لی گئی ہے اور ایماندار اور عمران خان کے ویژن کے مطابق ماہرین معاشیات ان اداروں میں لائے جاچکے ہیں انشااللہ اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو انتہائی ایماندار اورصاف گو ہیں انہوں نے بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات مخفی نہیں رکھیں اور نہ ہی کسی کو نوازنے کیلئے ایسا کیا ۔ اندرونی اوربیرونی قرضوں کی نفی کرتے ہوئے انہوں نے ملک کو مزید مشکلات سے بچایا ہے جس سے انشااللہ مزید ایک دو سال میں ملک بہترین خطوط پر استوار ہوگا۔