نیب گردی کے ذریعے سلیکٹڈ وزیراعظم اور اسکی ٹیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی خدمت کا راستہ نہیں روک سکتی، مرزا عتیق
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما مرزا عتیق نے کہا ہے کہ نیب گردی کے ذریعے سلیکٹڈ وزیراعظم اور اسکی ٹیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی خدمت کا راستہ نہیں روک سکتی۔ نیب گردی کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کان کھول کر سن لیں کہ نیب گردی کے ذریعے بلاول بھٹو زرداری کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے جمہوریت دشمنوں نے آصف علی زرداری کی کردار کشی اور میڈیا ٹرائل پر ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے۔
جب آمرطاقت کے بل بوتے پر آصف علی زرداری کو جھکا نہیں سکے تو کٹھ پتلی کی اوقات ہی کیا ہے۔ نالائق کی سونامی نے عوام کو مہنگائی سے گھائل کر دیا ہے، لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں، ملک گو نیازی گو کے نعروں سے گونج اٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اس لئے نیب میڈیا ٹرائل کا ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی کوئی ساکھ نہیںاور یہ عوام پر مسلط کی گئی حکومت کا سیاسی ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کارواں چل پڑا ہے اس کارواں کو روکنا کٹھ پتلی وزیراعظم کے آقائو ں یا نیب کے بس کی بات نہیں ہے۔