counter easy hit

حکومت مریم نواز کے خلاف کیا کرنے جا رہی ہے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا

What is the government going to do against Mary Nawaz? Regular Announcement

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اربوں کی مبینہ خوردبرد پر حکومت نے مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، انکوائری کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67 ارب روپے ضائع کردئیے۔نعیم الحق نے کہا کہ رقم بظاہر لیپ ٹاپ اور قرضوں کی مد میں خرچ کی گئی، خطیر رقم خرچ کرنے کے نتائج سامنے نہیں آئے، رقم کہاں خرچ ہوئی، آڈٹ مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جس نے بھی پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے تحریک انصاف کی حکومت میں اسے جواب دینا ہوگا، کسی بھی شخص سے کوئی ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عدالتی فیصلے کے بعد ملک سے باہر گئے اور اگر عدالت بہتر سمجھے گی تو ان کو واپس بھی بلا لے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website