counter easy hit

چودھریوں نے ایسا پانسہ پلٹا کہ عمران خان ہکا بکا رہ گئے

The fourteen people got a panic that Imran Khan was hungry

لاہور(ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب میں نئے صوبوں کےمعاملے پر حکومت اور ق لیگ میں اختلافات سامنےآگئے ہیں، پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) میں اختلاف پیدا ہو گئے،اتحادی جما عت مسلم لیگ (ق)نے جنوبی پنجاب کی حمایت کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی کی شر ط رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے تحر یک انصا ف کو پیغام دیدیا ہے اگر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے مر کز اور صوبے میں حمایت چاہیے، تواس کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی شر ط ہے اور اس بارے میں وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کیساتھ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکمراں اتحادی جما عت کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا جبکہ (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین،سپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی وفاقی سطح پر با ت کریں گے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون میں بہت سے لوگ ہیں جو جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کرتے ہیں، نون لیگ سے درخواست کریں گے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بننے دے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ تشخص دینے کا وعدہ کیا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی میں متعارف کروا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے آئین میں ترمیم درکار ہیں، ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان کے علاقے جنوبی پنجاب میں شامل ہوں گے، ایک نیا صوبہ بنے گا تو اس کی نئی اسمبلی بھی ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا تو سینیٹ کی سیٹوں میں بھی اضافہ کرنا ہو گا، اور اب یہ خبر آئی ہے کہ ق لیگ کے اختلاف کر دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website