اسلام آباد: پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، سوفیصد پرفارم کر نے کی کوشش کرونگا۔ ورلڈکپ اسکواڈ شمولیت پر اپنے ٹوئٹ میں محمد عامر نے کہاکہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی دعاوں کا شکریہ، اب مزید دعائوں کی ضرورت ہے
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں وہاب ریاض اور محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔ انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عابد علی کی جگہ آصف علی کو موقع دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر کے مطابق ورلڈکپ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کا نام پہلے اعلان کردہ ٹیم میں نہیں تھا تاہم وہ سینئر بولر ہیں اور انہیں انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، ان کا اکانومی ریٹ اچھا ہے اور اب محمد عامر کی یہ خبر آئی ہے۔