counter easy hit

نیا اسپیکر قومی اسمبلی کسےبنائے جانے کا امکان ہے؟ دھماکہ خیز انکشاف

Who is the new speaker of the National Assembly likely to be? Explosive Explanation

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اُکتا چکے ہیں۔اسد قیصر وزیراعظم عمران خان کے بہت پُرانے ساتھی ہیں۔ 2005ء یا 2006ء میں جب خیبرپختونخواہ میں پذیرائی شروع ہوئی تو اسد قیصر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رہے اور ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کے بعد کافی زیادہ اعتراضات اُٹھائے گئے۔ ان پر بے قاعدگیوں کا الزام بھی عائد کیا گیا لیکن کبھی کسی نے کوئی ثبوت نہیں دیا لیکن مسلسل ان کی گونج سنائی دیتی رہے۔ وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی اور قابل اعتماد ساتھی نے مجھے بتایا کہ اب وزیراعظم عمران خان کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کچھ تحفظات ہیں ، ایک تو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانے پر اصرار کیا۔ جس پر اب وزیراعظم کو غصہ آتا ہے۔ اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کے پراڈکشن آرڈرز بھی جاری کیے تھے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جب اپوزیشن رہنما اپنی تقریریں کر لیتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو بُرا بھلا کہہ لیتے ہیں تو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کہتے ہیں کہ کورم پورا نہیں ہے کیونکہ کچھ لوگ اُٹھ کر بھی چلے جاتے ہیں۔ جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسد قیصر سے اتنا ناراض ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں ان سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا، وزیراعظم عمران خان کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ اسی نام کے دوسرے بندے کو اسپیکر قومی اسمبلی مقرر کر دیا جائے۔ اسد عمر کے نام کی ایسے لوگ بھی حمایت کر رہے ہیں جن کا براہ راست ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسد قیصر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ تو انگریزی پڑھ لکھ بھی نہیں سکتے ،انہیں کافی دشواری ہوتی ہے۔ یہ تجویز زیر غور ہے کہ اسد عمر کو اسپیکر قومی اسمبلی بنا دیا جائے، ہو سکتا ہے کہ جلد ہی ان کو بنا دیا جائے۔ اس بات پر سب کو اعتماد میں لینا پڑے گا فی الوقت اس معاملے پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا کیونکہ ہر کوئی ہر کام کی قیمت چاہتا ہے ۔خیال رہے کہ قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف بھی ہوا تھا۔ تب بھی اسد قیصر کی خفیہ ملاقاتوں کے انکشاف پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ 15 اگست 2018ء کو پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے سخت مقابلے میں اپوزیشن کے اُمیدوار سید خورشید شاہ کو شکست دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website