counter easy hit

ثابت ہوگیا کہ ’’ پاک چین دوستی زندہ باد تھی ، ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔۔۔‘

It was proved that "pure China friendship was alive, and it will be forever ..."

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان نے پچھلے 10 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 8.6 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے ہیں. حاصل کیے گئے قرضوں میں سے 6.5 ارب ڈالر یعنی 75 فیصد قرض صرف چین سے لیا گیا منگل کو سرکاری دستاویزات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے دبا کی وجہ سے پہلی بار چین سے حاصل کیے جانے والے تمام اقسام کے قرضوں کی تفصیل جاری کردی ہیں.رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران غیرملکی قرضوں کی تقسیم کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو اور کے تھری، اور چائنا سیف ڈپازٹس کے لیے وفاقی قرضوں کو ظاہر کررہی ہی.قبل ازیں جولائی 2018میں اسلام آباد نے چین سے 2 ارب ڈالر چائنا سیف ڈپازٹس وصول کیے تھے جنھیں اسٹیٹ بینک کی بکس میں بھی ظاہر کیا گیا تھا.چائنیز سیف ڈپازٹس کا وفاق کے قرضوں کے طور پر اظہار چین کی جانب آئی ایم ایف کی جانب دارانہ اپروچ کو ظاہر کرتا ہی.پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے مگر یہ قرضے چائنیز سیف ڈپازٹس کے ساتھ ظاہر نہیں کے گئی. پاکستان اپنے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے طویل مدت سے چینی قرض کا سہارا لے رہا ہے مگر یہ پہلی بار ہے جب چین کے مرکزی بینک کے ڈپازٹس وزارت خزانہ کے قرضوں کے اعدادوشمار میں شامل کیے گئے ہیں.اسلام آباد نے چین سے 2 ارب ڈالر چائنا سیف ڈپازٹس وصول کیے تھے جنھیں اسٹیٹ بینک کی بکس میں بھی ظاہر کیا گیا تھا.چائنیز سیف ڈپازٹس کا وفاق کے قرضوں کے طور پر اظہار چین کی جانب آئی ایم ایف کی جانب دارانہ اپروچ کو ظاہر کرتا ہی. پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے مگر یہ قرضے چائنیز سیف ڈپازٹس کے ساتھ ظاہر نہیں کے گئی. پاکستان اپنے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے طویل مدت سے چینی قرض کا سہارا لے رہا ہے مگر یہ پہلی بار ہے جب چین کے مرکزی بینک کے ڈپازٹس وزارت خزانہ کے قرضوں کے اعدادوشمار میں شامل کیے گئے ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website