لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تبدیلی پر رضا مند ہو گئی،آئندہ ہفتے رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کااستعفیٰ آئندہ ہفتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے بھی رانا تنویر کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزدگی کو منظور کرلیاہے اور آئندہ اجلاس میں نئے چیئرمین کیلئے باقاعدہ ووٹنگ بھی ہوگی، واضح رہے کہ شہباز شریف نے سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ مشرف دور کی چیرا دستیاں بھی برداشت کرچکے ہیں، سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت لائیں، غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹے ہیں، بجٹ سیشن سے پہلے پاکستان پہنچ جاؤں گا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی پناہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، خبریں دینے والے ثبوت لائیں، سچ اور جھوٹ کا پتہ چل جائے گا، غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، عمران خان سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ بول کر دھوکا دینے کی کوشش پر قوم ان سے حساب لے گی، اس طرح کی خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف دور کی چیرا دستیاں بھی برداشت کیں، جون 2004ء میں وطن واپس آیا تاہم پرویز مشرف نے مجھے واپس جدہ بھجوا دیا، نواز شریف بھی پاکستان آئے تھے انہیں بھی واپس بھیج دیا گیا تھا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لندن اپنی صحت و علاج اور پوتی (حمزہ شہباز کی بیٹی) کی صحت کے معاملات کے باعث لندن آیا تھا، میرے کچھ چیک اپ باقی ہیں وہ مکمل ہوتے ہی بہت جلد پاکستان واپس جاؤں گا، امید ہے بجٹ سے پہلے وطن پہنچ جاؤں گا۔