counter easy hit

دھماکہ خیز اعلان نے سب کو حیران کر دیا

After India's shock and shock, Pakistan gave a great deal to Iran, the explosive announcement shocked everyone.

اسلا آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے ، اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا ۔ جمعہ کو پاکستان کے دورے پر موجود ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ،پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف کررہے تھے ، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،علاقاء صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔فریقین نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے-تمام سٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے ، اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا ۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website