counter easy hit

حکومت پنجاب نے شاندار اعلان کر دیا

The Punjab government declared a great announcement

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں غیر معیاری و جعلی مصنوعات و کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا کیلئے کوئی گنجائش نہیں ،اب کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طورپر اس مافیا کا خاتمہ کرنا ہوگا،اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں غیر معیاری و جعلی مصنوعات وکاسمیٹکس کی تیاری اورفروخت روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی غیرمعیاری و جعلی مصنوعات و کاسمیٹکس کی تیاری و فروخت روکنے کیلئے 30روزمیں حتمی سفارشات پیش کرے گی،اجلاس میں غیر معیاری و جعلی مصنوعات و کاسمیٹکس کی تیاری و فروخت روکنے کے حوالے سے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کی تجویزپر غور کیاگیاِ۔دریں اثنا ایک دوسرے اجلاس میں پنجاب سوشل سکیورٹی مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کوپرائیویٹ مریضوں کیلئے اوپن نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیااور فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،دریں اثنا وزیراعلیٰ نے مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی عرب سے اظہار تشکرکیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ نے شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کو ٹی20میں تیز ترین نصف سنچری کا ایشین ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما آجاسم شریف سے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور تعزیت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website