برلن(عرفان آفتاب ) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس نے پیپلز۔پارٹی کے سینئر رہنما قمرالزمان قائرہ کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر ٹیلی فون پر تعزیت کی۔ پی پی جرمنی کے صدر سید عباس نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قائرہ خاندان کو پروردگار صبر و جمیل عطا کرے اور مرحوم نوجوان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرالزمان قائرہ نے زاہد عباس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں پیپلز پارٹی جرمنی کے تمام جیالوں کا شکریہ ادا کیا۔ قائرہ صاحب کے بقول، اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی جرمنی کے دوستوں نے مرحوم بیٹے کے لیے جتنی تقریبات منعقد کی ہیں ان سب کا شکریہ۔ سید زائد عباس کے مطابق پیپلز پارٹی جرمنی کے ارکان جماعت کے ساتھیوں کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔