پیرس ( نمائندہ خصوصی سے ) عمران خان پاکستان کے مخلص ترین لیڈر ہیں اور وہ اپنے اخلاص اور محنت سے پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری و سماجی شخصیت تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما شیخ نعمت اللہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال سے پاکستان کے بگڑے ہوئے نظام اور حالات کو صرف ایک لیڈر ہی ٹھیک کرسکتا ہے اور وہ لیڈر عمران خان ہے جس نے جو ٹھان لیا اسے پورا کرکے ہی دم لیا ہے۔ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے پراجیکٹ ہوں یا نمل ایجوکیشن سٹی یہ پراجیکٹ عمران خان کے اٹل ارادوں اور جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اور عمران خان وزیراعظم نے تہیہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور پرامن ملک بنائیں گے تو ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک پرامن اور ترقی یافتہ ملک بنے گا۔ جہاں سب کو انصاف اور روزگار ملے گا اور پاکستان کی عوام خوشحال ہوں گے ۔ شیخ نعمت اللہ نے مزید کہا کہ عمران کی قیادت میں فرانس اور یورپ بھر میں تحریک انصاف کو مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے اور نئی ممبرشپ بھی جلد شروع کی جائیگی۔