راولپنڈی:(رپورٹ:ڈاکٹراظہر علی سے)خطیب اہلبیت پروفیسر علامہ ڈاکٹر سید محسن علی نقوی نے دربار شاہ چن چراغ راولپنڈی میں مجلس ترحیم برائے ایصال ثواب اہلیہ مرحومہ، والدین ڈاکٹرمبارک علی،شہید مظہر علی مبارک و جملہ مومنین و مومنات بر موقع و مناسبت یوم علی (ع) مجلس عزا سے خطاب کر تےھوئے کہا کہ حضرت علی (ع) پر 19 رمضان 40 ہجری میں شام سے آئے ایک شقی القلب عبد الرحمن بن ملجم نامی شخص نے مسجد کوفہ میں حالتِ نمازسجدہ میں پشت سے سر پر زہر آلودہ خنجر سے وار کرکے زخمی کردیا، زخمی ہونے پر آپ کے لبوں پر جو پہلی صدا آئی وہ تھی کہ ’’ربِ کعبہ کی قسم آج علی کامیاب ہوگیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ھے کہ”
علی(ع) مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں۔ ایک اور جگہ ارشاد فرمایا “میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔ مزید فرمایا کہ”تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والاعلی ہے۔آپ کےبارے حدیث پاک ھے” علی(ع) کو مجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ علیہ السّلام سے تھی۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی(ع) کی تعلیمات ھمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنے گی۔