counter easy hit

حکومت نے اب تک کا بڑا فیصلہ کر لیا

The government has made a big decision yet

لاہور (ویب ڈیسک) صمصام بخاری نے کہا ہے کہ جو ملک دشمنی کرے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بلاول اور مریم نواز کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا بلاول سے سوال ایڈز کا ہوا مگر وہ جواب محسن داوڑ کا دے رہے تھے، لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مریم نواز نے ان کے حق میں ٹویٹ کیا جس نے پاک فوج پر حملہ کیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اندر سے ایک ہے، یہ دونوں پارٹیاں اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہے۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا سیاست کی ہر کسی کو اجازت ہے لیکن سیاست پاکستان کی دشمنی میں نہیں ہونی چاہیئے، فوج اور حکومت جدا نہیں، فوج حکومت کا ایک ادارہ ہے، ہمارا کام ہے شرپسندوں کو بے نقاب کرنا ہے جو رہتے یہی ہیں لیکن زبان دشمن کی بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کیساتھ مذاکرات کشمیر کے بغیر ممکن نہیں، بھارت اگر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہے۔دوسری جانب ائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے تین ساتھی ہلاک، دس زخمی ہوگئے، علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے تین ساتھی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔ علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خار قمر میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یہ لوگ ایک روز قبل پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے انتہائی تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کے گروپ نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ اور اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ان کے تین ساتھی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو آرمی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان میڈیا کی جانب سے شمالی وزیرستان معاملے پر شرپسندی کرنے اور سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر جاری کرنے پر معذرت کر لی گئی ہے۔پاجوک افغان نیوز نے پی ٹی ایم کے مظاہرے کے حوالے سے پراپیگنڈہ تصویر جاری کی تھی۔ سوشل میڈیا پر کسی اور واقعے کے زخمیوں کی پرانی تصاویر کو آج کے واقعہ سے جوڑ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website