counter easy hit

وزیراعظم عمران خان 30 مئی کو کہاں روانہ ہونے رہے ہیں؟ اچانک بڑی خبر آگئی

Where is Prime Minister Imran Khan going on May 30? A sudden news came

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت اور سربراہ اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے جبکہ مکہ پہنچ کر عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان 30 مئی کوسعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں وزیر اعظم او آئی سی سربراہ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور مکہ پہنچ کرعمرہ کی ادائیگی کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کیساتھ وفدبھی سعودی عرب جائےگا، او آئی سی سربراہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو ہوگا، وزیر اعظم 31 مئی کو او آئی سی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے جبکہ سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ کانفرنس میں دیگرسربراہوں سےسائیڈلائن ملاقاتوں کاشیڈول ترتیب دیاجارہاہے، وزیر اعظم عمران خان یکم جون کوپاکستان واپس آئیں گے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کے سفیر علی اعجاز اور جدہ قونصل خانےکےقونصل جنرل شہریار اکبر موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ کونسل کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اوآئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، جلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، ایران کی صورت حال اورخطے میں کشیدگی پربات چیت ہوگی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جلاس کی سائیڈ لائنزپرکچھ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں، سعودی عرب میں کشمیررابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے، کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، ایران کی صورت حال اورخطے میں کشیدگی پربات چیت ہوگی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائنزپرکچھ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کشمیررابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے، کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوگی، سمٹ لیول میٹنگ کے لیے وزیراعظم بھی تشریف لے جائیں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان نے اسلامی تعاون کی تنظیم میں پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی میں ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website