حکومت کا کرپشن کیخلاف آپریشن سیاست سے نوسربازوں چوروں کی چھٹی اورنیا باوقار آغاز ثابت ہوگا، ابرارکیانی
پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرارکیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا کرپشن کیخلاف آپریشن سیاست سے نوسربازوں چوروں کی چھٹی ہورہی ہے اور چوروں کا ٹولہ خود بخود بے نقاب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر اورباہر جب کوئی چور اورنوسرباز بولتا ہے تو عوام اور باشعور پاکستانی اس کو سمجھتے اور اس کی مذمت بھی کرتے ہیں
انہورں نے کہا کہ سیاست میں انشااللہ اب نیااور باوقار آغاز ہوگا ۔ملک میں اپوزیشن کے نام پر نوسربازوں اور چوروں کا ٹولہ متحد ہو چکا ہے ، جس کے پاس متفقہ بیانیہ ہے ہی نہیں، مریم نواز اور بلاول زردرای دونوں اپنے اپنے والد کے لیے ڈیل اور ڈھیل چاہتے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی صورت ممکن نہیں،شہبازشریف لا پتہ قائد حزب اختلاف ہیں، نوازشریف اور شہباز شریف کا الگ الگ بیانیہ مفادات کے تحت رخ بدلتا ہے، اندرونی اختلاف کا شکار ہو چکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما ابرارکیانی نے مزید کہا کہ نیب کو بنانے والے ہی آج ا پنی کرپشن کو بچانے کی خاطر اس قومی ادارے کیخلاف مہم چلا رہے ہیں اگر آج نیب ان دونوں جماعتوں کی کرپشن کی تحقیقات بند کردے تو پھر انہیں یہی ادارہ اچھا بھی لگنا شروع ہو جائے گا، پی ٹی آئی حکومت نیب سمیت دیگر قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کھل کر بے نقاب ہو گئے ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کو جواب دہ ہونا ہے