اسلام آباد: آج 25 روزے مکمل ہونے جارہے ہیں اور ہر کوئی عید الفطر کی تیاری میں لگا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز عید کے موقع پر بھی کام کریں گے۔ بجلی کی فراہمی میں تعطل سے متعلق شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ متعلقہ سٹاف اپنے سازوسامان سمیت سب ڈویژنز میں موجود رہے گا۔