عوام کے ٹیکسوں کی چوری کرنے والے ندامت کی بجائے سینہ زوری دکھا رہے ہیں اب اُن کی نہیں چلے گی‘ملک عابد
پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ملک عابد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا حکومت کا مشن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک افطار ڈنر کے موقع پر تحریک انصاف کے راہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوام دوست جماعت ہے۔ سابق حکومتوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹ کر کروڑوں پتی بننے والوں کو حساب دینا ہو گا۔