گوجرخان، پی پی سٹی گوجرخان کا سوشل میڈیا پر پارٹی موقف کے حوالے سے متحرک ہونے کا فیصلہ، جنرل سیکرٹری پی پی سٹی گوجرخان مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ کا ابتدائی طور پریوٹیوب چینل کے آغاز کااعلان
گوجرخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان سٹی جو کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی راہنمائی میں گوجرخان شہر میں بھرپور طریقے سے متحرک دکھائی دیتی ہے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان سٹی مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا ، یوٹیوب کو بھی بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے
بہت جلد پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان سٹی کے نام سے یوٹیوب چینل عوام الناس تک پیپلز پارٹی کا موقف اورخبریں پہنچانا شروع کرے گا۔
مرزا محمد رمضان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس سے نوجوان جیالوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاسکے گا۔