رب کریم جب خوش ہوتے ہیں تو عید سعید عطا فرماتے ہیں، اپنی خوشیوں کو مستحق افراد میں تقسیم کریں تاکہ وہ بڑھتی رہیں، محمد افراسیاب
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کے ممتاز سماجیی راہنما محمد افراسیاب نے کہا ہے کہ رب کریم جب خوش ہوتے ہیں تو عید سعید عطا فرماتے ہیں، اپنی خوشیوں کو مستحق افراد میں تقسیم کریں تاکہ وہ بڑھتی رہیں، انہوں نے کہا کہ ان تہواروں میں جہاں ہم ایک جانب اپنی خوشی کااظہار کرتے ہیں تو وہیں دوسری جانب ہمیں اس خوشی میں عقائد و افکار ہمیں غربا ومساکین اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے ساتھ صلہ رحمی کا بھی ایک موقع دیتا ہے۔ اسی صورت میں یہ عید کے تہوار مذہب کا ترجمان بھی بنتے ہیں۔اگر ہم ایسا نہ کرسکیں تو یہ بھی باقی تہواروں کی طرح آکر گزرجائیں اس سے ہماری شخصیت کی تکمیل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ ان تہواروں کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو اس کے نتیجہ میں یا تو مذ ہب اور اُس کی فکرسے قربت پیدا ہوتی ہے،دل اس کی جانب مائل ہوتا ہے یا پھر ایسے مواقع پر بے جا عیاشی کرنے والے اپنے لئے تباہی کا سامان کرلیتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اسلام وہ عالمگیر دین ہے جو قیامت تک تمام اقوام عالم کو کامیابی و فلاح کا پیغام دیتا رہے گا۔اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب نیکی کر کے تجھے خوشی ہو اور برائی کرنے سے رنج ہو ،تو، تو‘ مومن ہے۔بندہ مومن ہر کام کرنے سے قبل اور بعد میں اپنے دل کا جائزہ لیتا ہے ۔اس کے بعد یا تووہ مطمئن ہو جاتا ہے یا پھر توبہ و استغفار کا رویہ اختیارکرتا ہے۔یہی اطمینان اور توبہ و استغفار کا رویہ جہاں ایک جانب بندہ مومن کے لیے دنیااور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنتا ہے وہیں دیگر لوگوں کے لیے اس کی زندگی اسلام سے متعارف ہونے اور اس سے قرب حاصل کرنے کاذریعہ بن جاتی ہے۔