رمضان المبارک میں پرہیز گاری سے ظاہری عبادت سے باطنی پاکیزگی ملتی ہے تو عید کی سعادت نصیب ہوتی ہے اس سعادت کو تمام مہینوں میں جاری رکھنا چاہیے، چوہدری سجاد احمد
پیرس/اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد آف نور جمال نے اہل ایمان اور اہل پاکستان کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پرہیز گاری سے ظاہری عبادت سے باطنی پاکیزگی ملتی ہے تو عید کی سعادت نصیب ہوتی ہے اس سعادت کو تمام مہینوں میں جاری رکھنا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام بھی یہی چاہتا ہے کہ دنیا میں موجود خدا کے تمام بندے اُس خالق برحق کے احکام کی جملہ مسائل میں تعمیل کریں جس نے انہیں تخلیق کیا ہے تاکہ فلاح دارین حاصل کرسکیں اور دنیا میں امن وسلامتی ہو اور اس کا نظام عالم انسانیت کیلئے گل وگلزار بن جائے۔ ۔لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جبکہ مسلمان اپنی انفرادی اور اجتماعی رویوں سے اسلام کو مکمل طور پر پیش کریں،ورنہ وعظ و تذکیرکی مجلسیں سجتی رہیں گی،اس کے باوجود نہ مسلمانوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی اور نہ ہی بندگان خدا کے افکار و اعمال میں کوئی تبدیلی ممکن ہے۔