counter easy hit

بی بی سی کو پاکستان کے خلاف غلط خبر نشر کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔۔

BBC reported expensive news against Pakistan ...

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بی بی سی کی پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خبر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبرکہ ”پاکستان کی خفیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بے نقاب“ صحافتی اخلاقیات کے منافی ہے، بی بی سی سے کے ساتھ اس معاملے کو باقائدہ طور پر اٹھا رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ”بی بی سی کی پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خبر جھوٹ کا پلندہ ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کی خبرکہ ’پاکستان کی خفیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بے نقاب‘صحافتی اخلاقیات کے منافی ہے، بی بی سی سے کے ساتھ اس معاملے کو باقائدہ طور پر اٹھا رہے ہیں“۔انہوں نے ٹویٹ میں بی بی سی کو بھیجی گئی ای میل کا سکرین شاٹ بھی شئیر کیا ہے جس کے ساتھ آئی ایس پی آر کی پریس رلیز بھی لگائی گئی ہے۔ای میل کے حوالے سے پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے آئی ایس پی آر کو معاملے پر موقف دینے کے لیے جو ای میل کی گئی تھی آئی ایس پی آر نے اس کا جواب دیا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ آئی ایس پی آر نے بی بی سی کو یہ بھی دعوت دی تھی کہ براہ راست چاہیں تو انہیں حقائق پیش کیے جا سکتے ہیں لیکن بی بی سی نے اس کا جواب نہیں دیا اور صحافتی قدار پامال کرتے ہوئے جھوٹی خبر لگا دی۔ واضھ رہے کہ یہ خبر 2جون کو نشر کی گئی تھی جس میں پاک فوج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا اور پاک فوج کا موقف لیے بغیر یہ خبر نشر کی گئی تھی۔ اب آئی ایس پی آر نے اس معاملے کو بی بی سی انتظامیہ کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website