counter easy hit

عید کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں ۔۔

Eid's happiness turned into a swing.

بھکر(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔دوسری جانب لاہور روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹینٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا۔ شہید میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی سے۔ اور اب یہ خبر ائی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website