counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان نے شدید رد عمل دے دیا

Prime Minister Imran Khan severely reacted

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیر اعظم نے وزیرستان میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔ مگر ریاست ان عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی۔ خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے خرکمر میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا، واقعے میں پاک فوج کے تین افسروں نے جام شہادت نوش کیا، ایک جوان شہید اور چار جوان زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ سے ہے۔ شہید میجر مقصود بیگ کا تعلق کراچی اور شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے لانس حوالدار ظہیر کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید اور پینتیس زخمی ہو چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website