لاہور: معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت سابق وزراء اور موجودہ حکومت کے وزراء اعلیٰ اور وزراء بھی گرفتار ہونے جار ہے ہیں
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ایک دو دنوں میں گرفتار ہو جائیں گے اس کے علاوہ انوشے رحمان اور کئی سابق وزراء کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔اس کے علاوہ سابق وزراء کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ وزراء اور وزیراعلیٰ بھی گرفتار ہوں گے۔کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی گرفتار کیے جائیں گے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب آج لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ مبینہ منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، مسلم لیگ (ن) نے کارکنوں کو عدالت پہنچنے کی کال دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 3 جون کوسماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں11جون تک توسیع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کارکنان کو حمزہ شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں کال دیتے ہوئے آج صبح ساڑھے 9 بجے ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ۔اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حیسن کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف ایک سے زائد کیسز میں اگلے 48 گھنٹوں میں جیل کے اندر ہوں گے۔حمزہ شہباز شریف کا ایک کیس ہاہیکورٹ میں بھی لگا ہوا ہے۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہزار ارب سے زائد کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔