راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے کچہری چوک راولپنڈی میں بلاول بھٹو راولپنڈی دویژن کے صدر راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ کی قیادت میں 15 جون 2019 بروز ہفتہ دن 11 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا
صدربلاول بھٹو فورس راولپنڈی ڈویژن راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ نے یس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک سے بات چیت کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو کے پلیٹ فارم سے اس موجودہ کٹھ پتلی حکومت کو یہ میسج دیا جائے کہ ہم اپنی قیادت کیساتھ کھڑے ہیں اُنکی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں اُن کے خلادف اٹھنے والی ہر انگلی کو کاٹنا بھی جانتے ہیں انشااللہ ہم اس سیلیکٹڈ وزیراعظم کے تمام حربے ناکام بنائیں گے۔ کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم کے مطابق انتہائی حوصلے اورصبر کیساتھ جمہوری روایات کے تابع پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔