پیپلز پارٹی یورپ کی مرکزی باڈی کی طرف سے سپین سے سینئر راہنما ساجد گوندل کا بطور نائب صدر انتخاب، ساجد گوندل کا اظہار تشکر اور فوری طورپر سابق صدر آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی گرفتاری پر یورپ بھر میں احتجاج کا فیصلہ
سپین/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کی مرکزی مقننہ نے مرکزی راہنما پی پی سپین ساجد گوندل کو پی پی یورپ کا نائب صدر مقررکردیا۔ اس موقع پر نوٹی فیکشین جاری کردیا گیا۔ اس موقع پر ساجد گوندل نے کہا کہ پارٹی راہنمائوں کے اعتماد کا بے حد شکر گزار ہوں۔ انشااللہ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اس حکومتی اقدام کیخلاف جمہوری طریقے سے احتجاج کیا جائیگا۔ معلوم نہیں عمران خان ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہ رہے ہیں سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈال کر احتساب کرنا ہے تو اپنی صفوں میں بیٹھے لوگوں کو پیش کیوں نہیں کرتے ہیں نئے پاکستان انصاف ایسے ہوا کرے گا پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نو منتخب نائب صدر ساجد گوندل نے یس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک سے گفتگو میں کہا جیالوں کے صبر کو نہ آزمایا جائے ہم جانیں دینے والے لوگ ہیں۔