لاہور: ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سفر اور سیکورٹی کے اخراجات حکومت اٹھاتی ہے کیونکہ وہ ریاست کی ضرورت ہے، عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں اوراسکے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خرچ عمران خان نے چالیس فیصد کم کیا ہے، نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی ایک ارب چالیس کروڑ تک وزیراعظم ہاوس میں خرچہ کرتے تھے۔