ستارہ امتیاز اورنشان امتیاز حاصل کرنے والے مشتاق احمد یوسفی 4ستمبر 1923 کو ہندوستان کے شہر جے پور کے تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے، مشتاق یوسفی کم لکھتےمگرمعیاری لکھتے تھے، ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت، آب گم اور شام شعریاراں شامل ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی نے ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور دیگر کئی اعزازات اپنے نام کئے، مشتاق یوسفی 20جون 2018 کو کراچی میں 94سال کی عمر میں وفات پاگئے۔