فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگ اپنے آپ کوسیاسی قیدی قراردیتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ کرپشن کی وجہ سے جیل جانے والے اپنے آپ کوسیاسی قیدی قراردیتے ہیں، شہبازشریف نے 45 بلین صرف ذاتی تشہیر پر خرچ کیا۔بجٹ روکنے والے آپ لوگ کون ہوتے ہیں، بجٹ قومی سلامتی کیساتھ جڑا ہے۔ اپوزیشن مولا جٹ اور نوری نت کی طرح بڑھکیں نہ مارے۔یہ لوگ شرمندہ ہونے اور آنکھیں نیچے کرنے کے بجائے سینہ زوری کرتے ہیں، کچھ ارکان نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مدت پوری کرے ،حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن کمیشن کام پورا کرے گا۔