چوہدری برادران اوران کے خاندان کی جمہوریت کیلئے گرانقدر خدمات تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، چوہدری اقبال خونن
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما چوہدری اقبال خونن نے کہا ہے کہ چوہدری ظہور الہی نے تعمیر ی سیاست کی بنیاد رکھی اور چوہدری برادران ان کی دیانتدارانہ سیاست کے امین ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے آج چوہدری برادران جو کردارادا کر رہے ہیں وہ تاریخ کا ایک اور روشن باب ہیں ۔ صوبہ پنجاب سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ذاتی دلچسپی اور شبانہ روز جدوجہد کی بدولت روزبروز ترقی کر رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت کو سب سے مضبوط سہارا چوہدری پرویز الہی ہیں جنہوں نے نہ صرف پنجاب میں جاری ہرمنصوبے پر خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں بلکہ ان میں موجود نقائض کو بھی اپنی ذاتی رائے اور محنت سے تصیح کرواتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی کے طورپر اس سے پہلے اس قدر تعمیری کردار دیکھنے میں نہیں آیا جہاں ایک حکومتی اتحادی نے گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دے کر سنبھال رکھا ہو۔