بلند ترین سیاسی اخلاقیات کی امین محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 66واں یوم پیدائش ، عظیم خاتون کی یاد جس ہر دن کو عظیم دن بنادیتی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید عظیم باپ کی عظیم بیٹی نے ملک پاکستان میں وہ عظیم سیاسی اخلاقیات کا روشن نمونہ پیش کیا جس نے مخالفین کو بھی آج تک سرنگوں رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کی یاد ہر دن کو عظیم دن بنادیتی ہے۔ آج ان کا 66واں یوم پیدائش ہمیں اس عہد کے ساتھ منانا ہے کہ ملک میں جو اخلاقی قحط آچکا ہے قومی اسمبلی میں پارلیمان کی عزت و وقار دائو پر لگ چکا ہے ان تمام خرافات کو محترمہ شہید کے راہنما اصولوں کی روشنی میں ختم کیاجانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کی سیاست نے ان کے مخالفین کو ہر دور میں زیر کیا اور ان کی جدوجہد نے آمروں کو شکست فاش دی ۔ آج بھی جب جب عظمت کردار کی بات آتی ہے محترمہ شہید کا نام اور ان کی مثال ہر خاص وعام کی زبان پر ہوتی ہے۔