counter easy hit

رینگتی معیشت اورموجودہ نظام مخلص لیڈروں کیخلاف جعلی مقدمات کا نتیجہ ہے، چوہدری سجاد احمد

CH SAJJAD AHMED, GEN. SECRETARY, PMLN, YOUTH WING, FRANCE

 

رینگتی معیشت اورموجودہ نظام مخلص لیڈروں کیخلاف جعلی مقدمات کا نتیجہ ہے، چوہدری سجاد احمد

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد نے کہا ہے کہ 2فیصد پررینگتی معیشت اورموجودہ نظام مخلص لیڈروں کیخلاف جعلی مقدمات اوران کے میڈیا ٹرائل کا نتیہجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف آمریت کے نتیجے میں ملک میں جو معاشی بحران آیا اور کساد بازاری اوربجلی کی انتہائی زیادہ قلت پیدا ہوئی وہ تمام ان کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ اور مارشل لائ کے ذریعے عظیم لیڈر میاں محمد نواز شریف کا تختہ الٹنے کا نتیجہ تھا۔ مگر پھر پاکستان کے اچھے دن آئے جب شوکت عزیز اور مشرف کی لوٹ مار سے مفلوک الحال پاکستانی معیشت ایک مرتبہ پھر اپنے پائوں پر کھڑی ہوئی اور دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مقدمات اور میڈیا ٹرائل پاکستانی تاریخ کے سب سے سنگین ترین مقدمات ہیں جن کا نہ تو کوئی سر ہے نہ پیر جبکہ دنیا دیکھ چکی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو ایمانداری اور جانفشانی کیساتھ کام کرنے کی کیا سزا دی جارہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website