تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو چوک سرور شہید میں خوفناک حادثہ لیہ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق 2 افراد شدید زخمی زخمیوں ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی پولیس جائے حادثہ پرپہنچی، زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اورخاتون بھی شامل ہے، تھانہ سرورشہید پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے سے متعلق انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔