امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بارپھراحمقانہ طرزعمل لیکن خوش قسمتی سےخطہ ہی نہیں بلکہ دنیاایک نئی اور ہولناک جنگ کی لپیٹ میں آتے آتے بچ گئی،امریکی صدر نے فوج کوایران پرحملے کا حکم دیا،صرف دس منٹ پہلے حملے سے روک دیا۔
امریکا کے لیے جنگ کھیل بن گئی ۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوچے سمجھے بغیرفوج کو ایران پرحملے کا حکم دے دیا۔ یہ ایک ملک پر حملے کا حکم نہیں بلکہ پورے خطے کو آگ میں دھکیلنے کی سنگین غلطی ہوتی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے انہوں نے فوج کوایران پرحملے کا حکم دیا،،لیکن صرف دس منٹ پہلے حکم واپس لے لیا۔ ڈونلڈٹرمپ کے مطابق امریکا نے تین مقامات کوٹارگٹ بنانا تھا جس میں 150افراد کی ہلاکتوں کا اندیشہ تھا۔ امریکا کی یہ غلطی دیگرملکوں کی طرح پاکستان کو بھی جنگ کی لپیٹ میں لے سکتی تھی۔