کراچی(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔نیب کی جانب سے مصطفیٰ کمال کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005 میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل کرلی۔نیب کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کی غیرقانونی اجازت دی ہے۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر اور نذیر زرداری شامل ہیں، واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔