counter easy hit

وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔۔۔ سعودی فرمانروا کی جانب سے بھیجا گیا تحفہ عوام تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لیا گیا

He was afraid of ... The gift sent by the Saudi decree was looted before reaching the public

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر بھیجی گئی60ٹن کھجوریں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حقداروں تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ مار کا شکار ہوگئیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید الفطر کے موقع پر فاٹا اور بلوچستان کے عوام میں60ٹن ک ھجوریں تقسیم کرنے کے لئے حکومت پاکستان کے حوالے کی تھیں اور انکی تقسیم کی ذمہ داری کیبنٹ ڈویژن کو دی گئی تھی۔کیبنٹ ڈویژن کے سرکاری ملازمین ان کھجوروں پر ٹوٹ پڑے اور ماضی کی طرح اس بار بھی کھجوروں کا یہ قیمتی تحفہ غربا اور مساکینوں تک پہنچنے کے بجائے سرکاری لیٹروں کی نظر ہوگیا۔ واضح رہے کہ صدقے خیرات کا مال مستحقین کے علاوہ باقی سب پر حرام قرار دیا گیا ہے مگر ہر سال ان کھجوروں کو سرکاری ملازمین اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے فرمانراور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں برس بھی پاکستانی عوام کیلئے 60 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا تھا، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اپنے برادر اور اسلامی ممالک جس میں پاکستان سرفہرست ہے کی مدد و اعانت کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے اسلامی برادر اور دوست ممالک کی اقتصادی امداد کے سلسلے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا اور ان کی بغیر کسی امتیاز کے مدد کی ، سعودی عرب اپنی آمدنی کا 1.9 فیصد انسانی امداد و اعانت کے خرچ کرتا ہے . انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے رواں سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 60 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ سعودی عرب کی جانب سے بھیجی گئی امداد کا مقصد ہے کہ ضرورت مند افراد تک یہ چیزیں پہنچا دی جائیں اور حکومت اس سلسلے میں بہتر اقدامات کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website