اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی صابر شاکر کا امیر قطر کے دورہ پاکستان پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب قطر کے دورے پر گئے تو میں بھی اس ایونٹ کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھا۔اور وہاں پر میری بہت سارے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ وہاں پر جب عمران خان کو ڈنر دیا گیا تو اس دوران عمران خان نے قطر کے امیر سے کہا کہ آپکو پتہ ہے پاکستان میں قطر کی سب سے زیادہ کیا چیز مشہور ہے۔تو قطر کے امیر نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا کہ کیا چیز مشہور ہے؟۔تو عمران خان نے کہا کہ ‘قطری خط’۔ جس پر وہاں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر لوگ حیران ہو گئے کہ آخر عمران خان اس موقع پر کیا کہہ رہے ہیں تاہم قطر کے امیر نے عمران خان کی اس بات پر قہقہہ لگایا اور یہ بات وہیں ختم ہو گئی۔واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے،وزیراعظم عمران خان نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔وزیراعظم نے امیر قطر کی گاڑی بھی خود ڈرائیو کی،امیرقطرکو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔پاکستان پہنچنے پر امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کو21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ قطر پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں میں دلچسپی لی۔ اور امکان ہے کہ قطر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید سکتا ہے۔ پاکستان نے چینکی مدد سے جے ایف 17تھنڈر طیارے تیار کیے ہیں اور فروری میں بھارت کے ساتھ ہونے والی ڈاگ فائٹ میں یہ طیارے اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت دے چکے ہیں جبکہ انہیں ٹیسٹڈ انڈر وار کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے۔ پاکستان اب جے ایف 17کے تیسرے بیچ پر کام کر رہا ہے اور ان طیاروں کی فروخت کے لیے خریداروں کی تلاش میں ہے۔