counter easy hit

میں شادی کے نام سے ڈرتی ہوں کیونکہ ۔۔۔۔

I'm afraid of the name of the wedding because

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی کے نام سے ڈر لگتا ہے لیکن بالآخر ایک دن اس فرض کو نبھانا ہے،شوبز میں آئے روز علیحدگی کی خبروں کے رجحان کی وجہ سے خوف میں مبتلا رہی۔ریشم نے کہا کہ شوبز میں علیحدگی کی خبریں نہ سنتی تو شاید بہت پہلے شادی کر چکی ہوتی۔ لیکن ایک دن شادی تو کرنی ہے اور مجھے جب بھی اچھا جیون ساتھی ملا اس میں تاخیر نہیں کروں گی۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی سے پر سکون زندگی گزاری جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ذہنی ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے مزاج کوسمجھاجائے اور ایک دوسرے کی بہتری کے لئے قربانی دی جائے۔ جبکہ دوسری جانب اداکارہ ثنا نے جاوید شیخ کو جدید فلم انڈسٹری کا معمارقراردے دیا۔اداکارہ کا کہناہے کہ نئے لوگ اب جو فلمیں بنارہے ہیں،اس کی بنیاد کئی برس قبل اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ رکھ چکے ہیں۔ ان کی فلم یہ دل آپ کا ہواوہ پاکستانی فلم تھی جس نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلموں کی بنیا د رکھی اورپاکستانی فلمی شائقین کو بھارتی فلموں کے مقابلے پر بنائی گئی فلم سے روشناس کرایا، اس فلم کو کئی ایوارڈز ملے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنانے کہاکہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنی پروڈکشن نہیں کرسکتی، پرفارمنس آئٹم نمبر کی محتاج نہیں ہوتی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website