counter easy hit

وزیر اعظم سے سینئر صحافی کا سوال، عمران خان کے جواب نے قوم کو سرپرائز دے دیا

The question of senior journalist from prime minister, Imran Khan's patronage to the nation

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ آج دعوے کیے جا رہے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کی ڈیل ہو گئی ہے اور وہ ملک سے باہر جا رہے ہیں،کیونکہ قطری پیسہ پاکستان میں آ گیا ہے۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے ڈیل ہونے سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے پوچھا تو انہوں نے کسی بھی ڈیل کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ قطری امیر سے نواز شریف کو این آر او دینے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔خیال رہے عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کی قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔قطر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ اور سرمایہ کاری کے لیے دے گا۔3 ارب ڈالر سے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ قطر کے امیر امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور قطر کے مابین 3 ارب ڈالر قرض دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قرض کے لیے طریقہ کار طے کرے گی۔قطرپاکستان کو قرض کی رقم بغیر شرائط پر فراہم کرے گا۔قرض کی رقم کے استعمال پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو گی۔رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی بجٹ پر استعمال ہو سکتی ہے۔واضح رہے امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی پاکستان کے دوروزہ دورے کی تکمیل پراتوار کو واپس روانہ ہوگئے۔نورخان ائیربیس پروزیراعظم کے معان خصوصی سیدزولفقارعباس بخاری اوردیگر سینئیر سول اورفوجی اہلکاروں نے انہیں الوداع کہا۔روانگی سے قبل پاک فضائیہکے حکام نے امیرقطرکو جے ایف 17 تھنڈر کے بات میں بریفنگ دی۔ امیرقطر نے ملٹی رول طیاروں میں اپنی گہری دلچسپی کااظہارکیا۔نے دورے کے دوران امیرقطرنے وزیراعظم عمران خان اورصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران امیر قطرکوپاکستان اورقطرکے درمیان دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات کے فروغ پرملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’نشان پاکستان‘‘ سے بھی نوازاگیا۔امیر قطرکے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مہمیز دینے کے طریقوں پرغورخوص ہوا، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اورتعاون کی دستاویزات پر دستخط بھی ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website