counter easy hit

نیوزی لینڈ سے بڑا ٹاکراآج ۔۔۔ قومی ٹیم میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں ؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

Troyage from New Zealand ... What changes have been made to the national team? Big news for fans

برمنگھم(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنا ہے تو آج نیوزی لینڈ کے خلاف لازمی کامیابی حاصل کرنا ہوگی، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔قومی ٹیم کے پاس یہ آخری موقع ہے، فیلڈنگ میں بھی جان مارنا ہوگی، کیچز بھی پکڑنے ہوں گے، بولرز نے وکٹیں اڑانا ہوگی اور بلے بازوں کو بھی وکٹ پر رکنا پڑے گا۔امکان ہے کہ قومی ٹیم اہم میچ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، تجزیہ کاروں کے مطابق میگاایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم میں اگر قومی ٹیم نے ہرانا ہے تو کیوی کپتان ولیم سن اور تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کو جلد آؤٹ کرنا ہوگا۔کیوی کپتان کین ولیم سن نے میگا ایونٹ میں 187 کی اوسط سے 373 رنز بناچکے ہیں۔برمنگھم کے موسم کی بات کی جائے تو گزشتہ روز موسم میچ کے لیے اچھا نہیں تھا اور پورے دن بارش ہوتی رہی جس کے سبب وکٹ کو کور کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی لیکن آج میچ میں بارش کا امکان تو نہیں ہے لیکن موسم آبر آلود رہے گا۔واضح رہے کہ گرین شرٹس کو کیویز کے بعد بنگال ٹائیگر اور افغانستان کا چیلنج درپیش ہوگا، جبکہ انگلینڈ کے اگلے دو میچز مضبوط حریفوں بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں، انگلینڈ کی شکست قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی آسان بنادے گی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے دو میچز جیتے، تین میں شکست ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، قومی ٹیم کے 5 پوائنٹس ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website