اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر 7 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صابر شاکر کاکہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ آصف زرداری ایک دو ماہ کے اندر پلی بارگین کر کے آزاد ہو جائیں گے۔آصف زرداری نے بہت اچھا کھیلا ہے کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔لیکن آصف زرداری یہ بات سمجھ چکے ہیں اسی لیے انہوں نے معاملات فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس طرح انہوں نے اپنے بچوں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کا کرئیر بھی بچا لیا ہے۔آصف زرداری کو سمجھ آ چکی ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں وہ بری طرح پھنس چکے ہیں۔صابر شاکر نے مزید کہا کہ نیب ذرائع نے بھی کہا ہے کہ آصف زرداری پلی بارگین پر راضی ہو چکے ہیں۔فریال تالپور اور وہ جلد جیل سے باہر ہوں گے جب کہ میری اطلاعات کے مطابق آصف زرداری سے ابھی تک تفتیش نامی کوئی چیز نہیں کی گئی۔جب کہ فریال تالپور کو ہاؤس ارسٹ کرنا بھی انڈر سٹیڈنگ کا نتیجہ ہے۔۔تاہم اب دونوں پلی بارگین کے لیے تیار ہیں۔بات کتنے ارب ڈالر تک فائنل ہو گی یہ وقت بتائے گا تاہم سابق صدر 7 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی صابر شاکر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان کی طرف سے حکومت کو 12 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم آپکو بتا چکے ہیں اور آج پھر وہ چیز دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔بار بار کہا جاتا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے نہیں ہو رہی۔پلی بارگین ہو رہی یا نہیں ہو رہی۔کبھی تاثر دیا جاتا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور کبھی تاثر دیا جاتا ہے کہ ڈھیل ہو رہی ہے۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلیمیں اب بجٹ پر تقریریں ہو رہی ہیں۔ شہباز شریف نے تقریر کے دوران اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کے بہت اچھے دوست ہیں تو میری طرف سے ان تک پیغام پہنچایا جائے کہ معیشت کو بہتر بنانے کے تعاون کے لیے ہم تیار ہیں۔عمران خان ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم بڑھائیں گے۔جب کہ آصف زرداری نے بھی میثاق معیشت کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حساب بند کر کے آگے بڑھیں۔ اس طرح دونوں کی طرف سے مفاہمت کا پیغام دیا۔