نیو یارک(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے فلسطین پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارےکی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔فلسطین پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد کا اعلان مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’انروا‘ (UNRWA) کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ انروا اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم دیگر ضروریات پوری کرتا ہے
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 67
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276