اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت نے بجلی کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو شدید حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیاہے جبکہ عوام کی جانب سے گیس کی قیمتوں اضافہ واپس لینے کامطالبہ سامنے آ رہاہے تاہم اب سینئر صحافی نے ٹویٹر پر ایسا واقعہ شیئر کر دیا کہ سن کر ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی افتخار احمد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی گھریلو ملازمہ کو 16 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں لیکن اسے اس مہینے 17 ہزار روپے بجلی کا بل آ گیاہے ۔ یہ صرف معلومات کیلئے ہے ۔
یاد رہے کہ مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اور دیگر صارفین کیلئے 31 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا تاہم دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں بھی شامل ہے۔