counter easy hit

ماضی کے غریب کش اورسرمایہ دارنوااز بجٹ بلا چون وچرامنظورکروانے والے سیاستدان موجودہ بجٹ پر تنقید کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے، ملک عابد

ماضی کے غریب کش اورسرمایہ دارنوااز بجٹ بلا چون وچرامنظورکروانے والے سیاستدان موجودہ بجٹ پر تنقید کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے، ملک عابد

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جس قدر عرق ریزی کے بعد بجٹ بنا رہی ہے اس سے پچھلی حکومتیں کبھی اس کا عشر عشیر بھی صرف نہیں کرتی تھیں اس لئے اس پر تنقید کا اخلاقی جواز نہیں رکھتیں۔

انہوں نے کہا کہ  ماضی میں ایک دوسرے  کے بجٹ جن کو یہی اپوزیشن جماعتیں غریب دشمن، غریب کش اور خامیوں سے بھرپور قرار دیتی تھیں ان پر بجٹ میں بحث برائے نام اور نشستاً گفتاً برخواستاًسے زیادہ نہیں ہوا کرتی تھی۔ اس لئے موجودہ بجٹ جو کہ عوامی نمائندوں ، حکومت اوراپوزیشن کی بھرپور بحث وتمحیص کے بعد پاس ہونے جارہا ہے اس پر اپوزیشن کے پاس تنقید کا کوئی اخلاقی جواز نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد پاکستنا بتدریج ترقی کریگا اور ملک میں سیاحت اور معیشت کیلئے جو پلان بنائے گئے ہیں وہ بہت معنی خیز اور حقیقت پر مبنی ہیں ان سے ضرور پاکستان ترقی کریگا۔

Malik Abid, nominated, as, President, PTi, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website