counter easy hit

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک مہنگائی اور بیروزگاری میں پستی عوام کیلئے تپتے صحرا میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے، چوہدری محمد رزاق ڈھل

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک مہنگائی اور بیروزگاری میں پستی عوام کیلئے تپتے صحرا میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے، چوہدری محمد رزاق ڈھل

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش نے گوجرخان جلسہ کو تحریک کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیسے عظیم قومی لیڈروں کے وارث کے ایک اشارے کے منتظر ہیں ۔ انشااللہ بلاول بھٹو زرداری کی تحریک مہنگائی اور چور بازاری میں پستی عوام کیلئے تپتے صحرا میں تازہ ہوا کا جھونکا ثا بت ہوگی ۔ انشاللہ شہید رانی کا بیٹا اپنے پورے قد سے کھڑا ہوگا اور حکومتی ایوانوں کو اسی طرح لرزائے گا جس طرح شہید بھٹو کے نام سے آمروں اور کٹھ پتلیوں کی جان جاتی تھی۔

پنجاب اور بالخصوص خطہ پوٹھوہار کی عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ شہید بھٹو کا نواسہ ایک مرتبہ پھر ان کے گھر سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رہا ہے ۔ یہ پنجاب کے عوام کی قومی ذمہ داری ہے کہ شہید بھٹو کے نواسے کا ساتھ دیں اور اس ظالمانہ حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس کی رخصتی تک جلسے جلوس جاری رکھیں۔

چلو چلو گوجر خان چلو ، بھٹو آ گیا گوجر خان میں
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ شھید رانی کا شھزادہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کیلئے پنجاب کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ سب شہید بھٹو کی آواز کو گرجتے ہوئے پھر سننے کیلئے بے تاب ہیں ۔
گوجر خان میں 29 جون 2019 بروز ہفتہ شام 6 بجے

 

CH MUHAMMAD RAZAQ, PRESIDENT, PPP, FRANCE, SAYS, A, STRONG, WORD, BY, BILAWAL BHUTTO ZARDARI, IS, A, COOL, WIND, FOR, PEOPLE, OF,, PAKISTAN, IN, THIS, WARMTH, OF, WORKS, ECONOMY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website