counter easy hit

نیب حراست میں فریال تالپور کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے؟ خبر آتے ہی جیالے افسردہ ہوگئے

What is being treated with Faryal Talpur in the NAB custody? When you came to know,

کراچی(ویب ڈٰیسک) جعلی اکاونٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نجی نیوز نے حاصل کر لیا۔ نیب نے فریال تالپور سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے جعلی اکاؤنٹس سے 3 کروڑ روپے لےکر اویس مظفر کو دیئے؟فریال تالپور نے جواب میں کہا مجھے گنے کی فصل کی ادائیگی ہوئی، معلوم نہیں تھا رقم جعلی اکاؤنٹس سے آ رہی ہے۔نیب حکام نے سوال پوچھا کہ گنے کی فصل کی رقم کس شوگر مل نے ادا کی؟پیپلز پارٹی کی رہنما نے جواب میں کہا رقم عبدالغنی مجید نے دی لیکن یاد نہیں کس شوگر مل سے آئی۔فریال تالپور نے اپنے بیان میں زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچر سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا ناصر عبداللہ، یونس کوڈواوی اور حسین لوائی سے بھی کوئی تعلق نہیں، پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے بھی کوئی تعلق نہیں۔نیب نے استفسار کیا اویس مظفر نے 3 کروڑ کیش کرائے تاکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی ٹریل توڑی جائے؟فریال تالپور کا کہنا تھا زرداری گروپ کی دستخط شدہ چیک بُک ابوبکر زرداری کے پاس ہوتی تھی۔نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو گرفتار کرلیاخیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نیب کی حراست میں ہیں۔نیب حکام نے آصف علی زرداری کو اسلام آباد میں رکھا ہوا ہے جب کہ فریال تالپور کو کراچی میں ان کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیکر وہاں رکھا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 08جولائی تک توسیع کر دی۔ واضح رہے فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد نیب حکام نے زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ فریال تالپورکچھ روز بعد گرفتار کرکے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website